حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گذشتہ 26 سالوں سے پاکستان بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرامین پر عمل پیرا اور جعفری نوجوانوں کی تربیت میں مصروف عمل ہے۔ مرکزی کنونشن ایک بہت بڑا اور اہم پروگرام ہے، جو تنظیم میں موجود جعفری جوانوں میں اک نئے جوش و جذبے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نئے دورانیے میں مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی تقویت دیتا یے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ سرپرستی ساحل سمندر کراچی سے لے کر گلگت کے پہاڑوں تک قائد محترم کی سرپرستی میں ملک عزیز پاکستان میں خدمات انجام دینے والی ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندہ قومی طلبہ جماعت و بازوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا عظیم الشان مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن 17,18,19 نومبر 2023ء بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو النور میرج ہال سٹی دوڑ نواب شاہ میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے نظریہ قیادت سرشار جعفری طلباء شریک ہوکر شہدائے جے ایس او پاکستان سے عہد کرتے ہوئے اس طلباء تنظیم کے سفر کو آگے بڑھانے اور اس کی کامیابی و ترقی کے لئے اپنے نئے محبوب مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے اور اک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے نئے دورانیے کا آغاز کریں گے اور اس عظیم الشان کنونشن میں خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی فرمائیں گے۔